ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مہندر سنگھ دھونی کا 300واں ون ڈے میچ ;ہندوستان کی نظر مسلسل چوتھی جیت درج کرنے پر،سری لنکا کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ آج

مہندر سنگھ دھونی کا 300واں ون ڈے میچ ;ہندوستان کی نظر مسلسل چوتھی جیت درج کرنے پر،سری لنکا کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ آج

Wed, 30 Aug 2017 19:56:36  SO Admin   S.O. News Service

کولمبو،30اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے کرکٹ میچ میں کل ہندوستانی ٹیم مسلسل چوتھی جیت درج کرنے کے ارادے سے اترے گی تو سب کی نظریں مہندر سنگھ دھونی پر لگی ہوں گی جو اس فارمیٹ میں 300واں میچ کھیلیں گے۔پورا امکان ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان دھونی شانداراننگ کھیل کر اس میچ کو یادگار بنادیں کیوں کہ سارے میچ اب تک یکطرفہ رہے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے بہترین فنشروں میں سے ایک دھونی سے زیادہ ون ڈے صرف سچن تندولکر( (463، راہل دراوڑ ((344)، محمد اظہر الدین( (334، سوربھ گانگولی( (311اور یوراج سنگھ ((304نے کھیلے ہیں۔
دھونی نے آخری میچ میں بہترین بلے بازی کی تھی ،وہ اس لے کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔انہوں نے دباؤ کے حالات میں 45اور 67رنز کی اننگز کھیلی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب بھی ان کے اندرونی کرکٹ باقی ہے اور ان کی نظریں 2019ورلڈ کپ پر لگی ہیں۔عالمی معیارکے فنشر نے روہت شرما اور بھونیشور کمار جیسے کھلاڑیوں کے ساتھی کا کردار ادا کر کے دھونی نے اپنے کھیل کو نیا طول و عرض دیا ہے۔
وراٹ کوہلی کا اگلا ہدف بنچ سٹریتھ کو موقع دیناہو گا جن میں کلدیپ یادو، منیش پانڈے، اجنکیا رہانے اور شردل ٹھاکر شامل ہے۔کوہلی بھی مسلسل اچھامظاہرہ نہیں کرسکے ہیں۔وہیں چوتھے نمبرپرکے ایل راہل بھی اچھی اننگ کھیلنا چاہیں گے۔مسلسل دو میچوں میں کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے کیداجادھوپربھی دباؤ ہوگا۔وہ دھنن جے کی گیندوں کو سمجھنے میں ناکام رہے۔انہوں نے پہلے میچ میں گگلی پرچوکے ا اور دوسرے میچ میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کی لمبائی نہیں بھانپ سکے۔یہ دیکھناہوگاکہ کیا ٹیم انتظامیہ جادھو کی جگہ پانڈیاکوموقع دیتی ہے۔جادھوسے فائدہ ان کی بالنگ کاہے۔
تیز گیند باز ٹھاکر نے نیٹ پر اچھی کارکردگی کی ہے لیکن بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ تین ہی میچ کھیلے ہیں اور آرام نہیں چاہیں گے۔کوہلی نے اشارہ کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو روٹیٹ کرنا چاہتے ہیں اورایسے میں چائنامین کلدپ یادو کو موقع مل سکتاہے۔ایسے میں اکشر پٹیل یایجویندرچہل کوباہر رہنا ہوگا۔
دوسری طرف سری لنکا کو اپنی بہترین ٹیم اتارنامشکل ہوگیا ہے۔سنت جے سوریہ کی سربراہی میں انتخابی کمیٹی نے استعفی دے دیا ہے، جسے سری لنکا کرکٹ نے قبول کیا ہے۔وہ سیریز کے اختتام تک عہدے پربنے رہیں گے۔آخری ون ڈے میں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ڈینش چنڈیمل سیریز سے باہر ہیں۔وہیں نگران کپتان چمارا کپگڈرا چوٹ کی وجہ سے آگے نہیں کھیل سکیں گے۔لستھ ملنگا چوتھے ون ڈے میں کپتانی کریں گے جبکہ معطل کپتان اپل تھرنگا پانچویں ون ڈے اور6 ستمبرکوہونے والے ٹی 20میچ میں کمان سنبھالیں گے۔


 


Share: